پاکستان

رینجرز کی اندرون سندھ اور بلوچستان میں کارروائی، 3 تکفیری دہشگردوں سمیت 58 ملزم گرفتار

سکھر: (شیعت نیوز) رینجرز ہیڈ کوارٹر میں سیکٹر کمانڈر کرنل عبد الغفار نے میڈیا کو بتایا کہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن میں تیزی کے بعد اندرون سندھ کے مختلف شہروں سکھر، گھوٹکی، خیرپور میرس، شکارپور سمیت بلوچستان کے ملحقہ علاقوں میں 40 سے زائد کارروائیوں کے دوران 58 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران 181 سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں 19 ہائی پروفائل اشتہاری ڈاکو اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بین الااقوامی دہشتگرد تنظیم سے ہے جو شکارپور میں دہشتگردی یونٹ قائم کرنا چاہتا تھا۔ دو تحریک طالبان کے دہشتگردوں کو پشاور سے کراچی جاتے ہوئے میرپور ماتھیلو سے مسافر کوچ سے گرفتار کیا گیا جو کراچی سے دبئی جانا چاہتے تھے۔ ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی ہدایت پر شہباز رینجرز نے دہشتگردوں کے خلاف اندرون سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں کارروائیاں مزید سخت کر کے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button