سوڈان کے صدر کی امریکہ اور اسرائیل پرتنقید

سوڈان نے امریکہ اور اسرائیل کو داعش کے مضبوط ہونے کا باعث قرار دیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے موقع پر یورونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے مضبوط ہونے سے امریکہ اور اسرائیل کو فائدہ ہو رہا ہے اور وہ داعش کے مفادات میں شریک ہیں- عمرالبشیر نے کہا کہ اسرائیل کی فلسطین دشمن پالیسی، داعش کے مضبوط ہونے اور اس کے پھیلنے کی زمین ہموار کر رہی ہے- عمرالبشیرنے کہا کہ سوڈان، صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کرکے داعش جیسے انتہاپسندوں کے داخلے کا راستہ بند کردے گا- سوڈان کے صدر نے اپنے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سیاسی محرکات کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ یہ کورٹ سوڈان میں حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے- انہوں نے کہا کہ ان پر جو الزامات عائد کئے گئے ہيں وہ دراصل سامراجی ملکوں کی سوڈان مخالف پالیسی کا حصہ ہے-








