عراق

عمار حکیم کی البدر تنظیم سے گفتگو

عراق کی مجلس اعلی اور البدر تنظیم کے سربراہوں نے دہشتگردوں کے مقابلے کی راہوں کا جائزہ لیا ہے-
رپورٹ کے مطابق مجلس اعلائے عراق کے سربراہ سیدعمارحکیم اور البدر تنظیم کے سربراہ ھادی العامری نے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے رضا کار فورسز اور کرد پیشمرگہ فورس کی حمایت کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے تبادلہ خیال کیا- عراقی نیوزایجنسی براثا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن ہونے والی اس ملاقات میں داعش دہشتگرد گروہ سے نمٹنے کے لئے پیشمرگہ اور عوامی رضاکار فورس کی مدد کرنے، مزید کامیابیاں حاصل کرنے اور عراق کی مکمل آزادی کی راہوں کا جائزہ لیاگيا- مجلس اعلائے عراق کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان عراق کی سیاسی اور سیکورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا- اس ملاقات میں مجلس اعلاء کے سربراہ عمارحکیم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عراقیوں کو خود اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہئے کہا کہ ملت عراق کسی بیرونی طاقت کی مدد حاصل کئے بغیر اکیلے ہی دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے کافی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button