پاکستان

دہشتگردی کےحالیہ حملےقابل مذمت ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

.ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کےحالیہ حملےانتہائی قابل مذمت ہیں، یہ حملےقوم کوتقسیم کرنےکی سازش ہیں،دہشتگردی اورانتہاپسندی سے نمٹنے کے قومی عزم کوکمزورنہیں کیاجاسکتا۔جاری اعلامیے میں ترجمان پاک فوج کا کہناتھا کہ دہشتگردی کےحالیہ حملےانتہائی قابل مذمت ہیں،دہشتگردی سےمتاثرہ بھائیوں اوربہنوں کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم دہشتگردی سے متاثرہ افراد کےساتھ کھڑےہیں،یہ حملےقوم کوتقسیم کرنےکی سازش ہیں جس کافائدہ دہشتگردوں کوہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی کے حملے امن پرمبنی ہماری انتہائی عزیزمذہبی اقدارپرحملے ہیں تاہم ان سے دہشتگردی اورانتہاپسندی سےنمٹنےکےقومی عزم کوکمزورنہیں کیاجاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button