ایران

داعش دہشتگرد گروہ کا عنقریب خاتمہ ہوجائےگا، جنرل قاسم سلیمانی

شیعت نیوز :سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی القدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کا عنقریب خاتمہ ہوجائے گا،انھوں نے جنوبی ایران میں واقع شہر کرمان میں اسلامی انقلاب کی چھتّیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق و شام میں سرگرم تمام دہشتگرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچاہے- جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کو پہنچنے والے نقصانات کے پیش نظر یہ کہا جاسکتا ہے کہ دہشتگرد گروہ اب بہت کمزور ہوچکے ہیں اور ان کا جلد ہی خاتمہ ہوجائےگا- انھوں کہا کہ استکبار نے اپنے آخری حربے کے طور پر اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنے کیلئے تکفیری دہشتگرد گروہ، تشکیل دیئے تاکہ مسلمانوں کے درمیان فتنہ و فساد اور جنگ کی آگ بھڑکائی جاسکے- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی القدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اسلامی انقلاب کے بے نظیر ثمرات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی سے لے کر شمالی افریقہ تک ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کا بخوبی مشاہدہ کیاجاسکتا ہے- انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ کی حالیہ کاروائیوں انتہائي موثر اور کامیاب قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ، استقامت کا ایک ایسا نمونہ ہے جس میں، صیہونیوں کی کیل کانٹے سے لیس فوج کو نقصان پہنچانے کی بھرپور توانائی موجود ہے- واضح رہے کہ حزب للہ نے شام کے علاقے قنیطرہ میں صیہونی فضائیہ کے حملے میں اپنے چند جوانوں کی شہادت کے بعد ایک بھرپور جوابی حملہ کرکے صیہونی فوجیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہںچاکر خطے ميں صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم کھولدیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button