پاکستان
سانحہ حیات آباد: دہشتگرد حملہ کا ماسٹر مانڈ طالبان کمانڈر عمر خراسانی ہے
شیعت نیوز: پشاور کے علاقے حیات آباد میں امام بارگاہ حملے کی تحقیقات پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھاکہ حیات آباد حملے کی پلاننگ افغانستان میں کی گئی اور اس کا ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پشاور حملے میں خیبر اور مہمند ایجنسی کے دہشتگردوں کو استعمال کیا گیا اور ان میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہو گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔