پاکستان

سانحہ حیات آباد: ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل،مجلس وحدت مسلمین اور جعفریہ الائنس کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

شیعت نیوز: سانحہ حیا ت آباد پشاور میں امامیہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکوں اور 19 نمازیوں کی شہادت پر شیعہ علما کونسل ، مجلس وحدت مسلمین اور جعفریہ الائنس نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے سانحہ کے مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور واقعہ میں 19 بے گناہ نمازیوں کی شہادت کی ذمہ دار وفاقی ہے جس اب مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد پاکستان میں ملت جعفریہ کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں، سانحہ شکار پور کے مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاتا یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپریشن ضرب عضب جاری ہے، اس کے ردعمل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جس کے باعث حالیہ واقعہ نے سرکاری سکیورٹی کی قلعی کھول کر رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 3 روزہ سوگ منایا جائے گا۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button