سید حسن نصر اللہ کے فلسطین اور لبنانی مزاحمتی گروہوں کے اتحاد کے بیان پر فلسطینی تنظیموں کی حمایت کا اعلان

عوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل ابو احمد فواد نے لبنانی اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان اتحاد کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے مؤقف کی بھر حمایت کی ہے، المیادین کے مطابق عوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل ابو احمد فواد نے لبنانی اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان اتحاد کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے مؤقف کی بھر حمایت کی ہے، ابو احمد فواد نے کہا کہ وہ حماس کے رہنما محمود الزہار کی جانب سے مزاحمتی بریگیڈ بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ بریگیڈ صرف حماس تک محدود نہیں ہونے چاہییں۔ ابو احمد فواد نے کہا کہ ہم مزاحمتی گروہوں کے فروغ کی حمایت کرتے ہیں اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے مؤقف پر ایمان رکھتے ہیں جس میں انھوں نے مزاحمتی گروہوں کے بارے میں اتحاد پر تاکید کی ہے۔






