لبنان

آج کے بعداسرائیل کاتعاقب ہرگزنہیں چھوڑیں گے، سیدحسن نصراللہ

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)ابھی شہدائے قنیطرۃ کے خون خشک بھی نہیں ہواتھا کہ حزب اللہ کے بہادرجوانوں نے غاصب اسرائیل کی اس بزدلانہ مظالم کانہایت ہی بہادرانہ انداز میں بدلہ لیاجہاں لبنانی مقبوضہ علاقہ مزارع شبعامیں غاصب اسرائیلی عسکری قافلے کونشانہ بنایا جس بڑی مقدارمیں جدیدہتھیارسمیت15سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزعلی الصباح حزب اللہ کی جانب سےایک اہم بیان سامنے آیا جس میں کہاگیاکہ حزب اللہ کے جوانوں نے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعامیں غاصب اسرائیل کی عسکری قافلے کونشانہ بنا جس میں اہم اورجدیداسلحے سمیت15سے زیادہ صہیونی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
غاصب اسرائیل کوجواب دینے میں تأخیرکی کوئی گنجائش ہی باقی نہیں تھی جب سیدحسن نصراللہ کہہ دیا تواس میں صداقت ہی صادقت ہوتی ہے،حزب اللہ کے سربراہ نے کہاتوتھا کہشہدائے قنیطرۃ کاخون اتنازیادہ سستانہیں ہے،لہٰذا اب دشمن کواس کی مہنگی قیمت اداکرنی پڑے گی،اورآج کے بعداسےکوئی بھی مظالم کرنے سے قبل ہزارمرتبہ سوچناپڑے گا۔
حزب اللہ کی مزارع شبعامیں اس بہادرانہ کاروائی میں دوست اوردشمن دونوں کے لئےمندرجہ ذیل پیغامات ہیں:
1۔ حزب اللہ کی بروقت،آمدہ طاقت نے غاصب اسرائیلیوں کوشام سے نکلنے کے لئے سوچنےپرمجبورکیا۔
2۔اس محفوظ اورکامیاب عسکری کاروائی نے حزب اللہ کی بہادری کواورمضبوط کیا۔
3۔ تمام غاصب اسرائیلی اینٹلی جنس کی ناکامی سامنے آگئی،جہاں حزب اللہ کی جانب سےیہ جوابی کاروائی اس وقت سامنے آیاجب پورےاسرائیل پرنہایت ہی خوف ودہشت طاری تھا۔
4۔حزب اللہ اسرائیل کی نگاہ میں ایک مضبوط طاقت ور ثابت ہوگئی جہاں اسرائیل پچھلے10دنوں سے حزب اللہ کے رعب تلے تھا۔
5۔ حزب اللہ کی جانب سے یہ کاروائی صرف ایک گھنٹے میں پیدانہیں ہوئی بلکہ یہ پلاننگ اس کی ایک طویل سے تھی صرف نافذالعمل باقی تھا۔
6۔فلسطین حزب اللہ کامرکزرہےگا۔
7۔فلسطین ہمیشہ جہادحقیقی کامرکزرہےگا۔
8۔ دنیائے عربی اوراسلامی میں تمام فتنوں کاہدف یہی مرکزہے۔
9۔تمام تکفیریوں کامرکزیہی ہے۔
اس وقت حزب اللہ ہی دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی مانندکھڑی ہے جس کاہدف ہی امت اسلامی کوصحیح اوردرست سمت دیناہے اورخاص طورسے مسئلہ فلسطین کوجسے صہیونیوں اورتکفیری جماعتوں نے فتنوں کے آگ میں گم کیاہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button