پاکستان

امریکہ بھارت کا گٹھ جوڑ عالم اسلام اور پاکستان کے لئے خطرہ ہے:تہور حیدری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے حالات حاضرہ کی ماہانہ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہامریکہ بھارت کا گٹھ جوڑ عالم اسلام اور پاکستان کے لئے خطرہ ہے ایک طرف بھارتی فوج آئے روز پاکستان کی سرحد پر گولہ باری کرتی ہے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کرتی ہے اور تو دوسری جانب امریکہ بھارت میں پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بن رہاہے امریکہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں اس وقت سرگرم عمل ہے جب پاکستان میں تکفیریوں اور دہشت گردوں کے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے پوری قوم کے حوصلے بلندہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آئی ایس او ،پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔تہور حیدری نے رہبر عظیم الشان کی طرف سے یورپی اور شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام لکھے گئے خط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رہبر معظم کا پیغام یورپی نوجوان نسل پر گہرے اثرات مرتب کرے گا رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کا پیغام دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کے لئے کارگر ثابت ہوگا رہبر معظم کا یہ پیغام کہ اسلام کو حقیقی معنوں میں پہچانے اور انتہاء پسندوں کو اپنی سوچ پر قابض نا ہونے دیں نوجوانوں کی درست راہ کی طرف رہنمائی ہے وہ دن دور نہی جب اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر یورپ میں اسلام تیزی سے پھیلے گا ۔انہوں نے فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو کی طرف سے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کہا کہ خاکوں کی اشاعت سے عالم اسلام کے قلب پرحملہ کیا گیا ہے واقعہ سے کڑوڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے داعش اور صیہنونی اسلامی اقدار کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں حکومت فور طوری پر فرانس سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button