داعشی دہشت گردوں کی سرکوبی پر ایرانی پارلیمنٹ میں جنرل قاسم سلیمانی کے حق میں قرارداد۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}اانقلاب اسلامی جمہوری ایران کےپارلیمنٹ نے گزشتہ روزالقدس فورس کے کمانڈر انچیف جنرل قاسم سلیمانی کی دہشت گردداعش کے ساتھ مقابلے کوسراہااوران کے حق میں قرارپیش کردیا۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ میں القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے حق میں قرارداد پیش کیاگیا جس میں کہاگیا ہے: ہم جنرل قاسم سلیمانی کی اہم کوششوں کی قدر کرتے ہیں جوانہوں نے مسلح تکفیری دہشت گردوں خاص طورسے داعش کے خلاف امت اسلامی کی دفاع کرتے ہوئے جاری رکھے ہوئے ہیں۔








