مقبوضہ فلسطین

القسام برگیڈ کاسیدحسن نصراللہ کے نام پیغام،ہمارے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} فلسطین میں حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈ کے سربراہ محمد الضیف نے حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کے نام یہ پیغام بھیجاہے کہ دونوں اسلامی مقاومت تنظیموں کے درمیان پہلے سے زیادہ تعلقات اب مضبوط ہوئی ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں عزالدین القسام کے سربراہ محمدالضیف نے گزشتہ روزگولان کی پہاڑی پرغاصب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے حزب اللہ کے6جوانوں کی شہادت کے موقع پرسیدحسن نصراللہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ان شہداء کے خون نے اب ہمارے درمیان تعلقات کواورمضبوط کردیاہے،لہٰذا دشمن کے پروپیگنڈے ہمیں ایک دوسرے سے کبھی بھی دورنہیں کرسکتے ہیں،کیوں ایسانہ ہو،اس لئے کہ ہمارادشمن ایک ہے،لہٰذاہم دشمنوں کواپنے ہی علاقے میں جیناحرام کردیں گے،
انہوں نے کہا اس حوالے سے جلدہمارے جہاداسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ سیدحسن نصراللہ سے ملاقات کریں گے،جس کے بعدسےدشمن کے پروپیگنڈے اورکمزورہوجائیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button