پاکستان

وفاقی پولیس نے جامعہ حفصہ کی جانب سے ابوبکر بغدادی کو دعوت دینا ملک سے بغاوت قرار دیدیا

شیعت نیوز: وفاقی پولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کی جانب سے داعش کے حق میں دئیے جانے والے بیان کا نوٹس لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بیان ریاست کیخلاف اعلان بغاوت کے ذمرے میں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی پولیس کی لیگل برانچ نے جامعہ حفصہ کی طرف سے عراق و شام میں قتل و غارت کی پہچان بننے والی دہشتگرد تنظیم داعش کے حق میں دئیے جانے والے ویڈیو پیغام کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء فاؤنڈیشن کا بیان ریاست کے خلاف اعلان جنگ اور تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت سنگین جرم ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ طالبات کا بیان ضابطہ فوج داری کی دفعات ایک سو اکیس، ایک سو ایکس اے اور پانچ سو پانچ اور ٹو کے ذمرے میں آتا ہے۔ وفاقی پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ استدعا کی گئی ہے کہ قانونی کارروائی کے لئے وزارت قانون سے رہنمائی لیجائے۔ ریاست کے خلاف اعلان جنگ کی سزا عمر قیدیا سزائے موت ہے۔ یاد رہے کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے ابوبکر البغدادی کو ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ پاکستان آئیں اور شہداء کے خون کا آکر بدلہ لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button