پاکستان

شہدائے پشاور کی قربانیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اور فوج متاثرین کیساتھ کھڑی ہے، جنرل راحیل

شیعت نیوز: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات کور ہیڈ کوارٹر پشاور کے دورہ میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کہی۔ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پر تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کور کمانڈر پشاور نے آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہداء پشاور کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں آرمی چیف اور بیگم راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کے لئے ہونے والی قرآن خوانی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کو مادر وطن کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اور مسلح افواج اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button