پاکستان

دہشت گردوںکے حامیوں پر نظر رکھنا ضروری ہے ، ثروت اعجاز

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلا ف فوجی عدالتوں کا آئینی بل وقت کی اہم ضرورت ہے ،21ویں آئینی ترامیم کی حمایت کرتے ہیں ،پاکستان میں دہشتگردی اور لاقانونیت کو روکنے کیلئے 21ویں آئینی ترمیم پارلیمانی تاریخ کی اہم کڑی ہے جس کا بجا طور پر استقبال کیا جانا چاہیے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ کی تاریخ میںیہ ایک اچھی رویت ہے کہ تمام سیاسی جماعتیںدہشتگردی و لاقانونیت کے خاتمے کیلئے اس آئینی ترمیم پر متفق ہیں جو قابل ستائش عمل ہے ،پاکستان سنی تحریک سمجھتی ہے کہ اس آئینی ترمیم کے ذریعے قانون نافذ کرنیوالے ادارے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردی کا قلع قمع کرینگےسنی تحریک سمجھتی ہے کہ جب تک دہشتگردوں کے حامیافراد پر نظرنہیں رکھی جائے گی یا ان کو گرفت میں نہیں لیا جائیگا تو اس وقت تک پاکستان دہشتگردی سے پاک ملک نہیں بن سکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button