مقبوضہ فلسطین

خالد مشعل کے قطر چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اپنے ایک بیان میں عرب اور بعض فلسطینی اخبارات میں شائع ہونے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد قطری حکومت کے مطالبے کے بعد دوحہ کو چھوڑ کرکسی دوسرے ملک چلے گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان اور سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں دو ٹوک الفاظ میں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر انہیں مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خالد مشعل دوحہ ہی میں مقیم ہیں۔ وہ کسی دوسرے ملک نہیں گئے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایک ترک اخبار ’’ایندلیخ‘‘ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے رہ نما خالد مشعل جلد ہی قطر چھوڑ کر ترکی منتقل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان کے ترکی میں قیام کے حوالے سے استنبول حکومت کی طرف سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button