پاکستان

شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے ہمیں اعتزاز کی قربانی پر فخر ہے:تہور حیدری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہید اعتزاز کی پہلی برسی کے موقع پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے ہمیں اعتزاز کی قربانی پر فخر ہے۔سانحہ پشاور کے بعد قوم میں یہ احساس پیدا ہوا کہ شہید اعتزاز کی قربانی کتنی بڑی تھی انہوںنے اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر سینکڑوں معصوم بچوں کی جان بچاکرقربانی کی بینظیر مثال قائم کر دی ۔شہید اعتزاز نے قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو شخص ملک و قوم سے محبت رکھتا ہے اسے ایسا ہی کردار اد اکرنا چاہئے۔شہید اعتزاز نے یہ ثابت کردیا کہ مکتب اہلبیت کے ماننے والے ہی انسانیت کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button