پاکستان

وزیرستان: ڈرون حملہ میں 8 مبینہ طالبان دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز:شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 8مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون طیارے سے دہشت گردوں کے ایک کمپاؤنڈ پر 2 میزائل فائر کیے گئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکی جاسوس طیارے نے حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے ازبک کمانڈر عثمان کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عسکریت پسند کمانڈر کا کمپاونڈ سرحد پر زیرو لائن پر واقع تھا جو کہ افغان صوبے پکتیا سے قریب واقع تھا، انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اہم عسکریت پسند بھی شامل ہیں جو اس حملے میں نشانہ بنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button