پاکستان

طالبان دہشتگردوں کی حمایت کرنے پر اقوام متحدہ کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج کرنے کا اعلان

پاکستان میں دہشتگردؤں کو پھانسی دیئے جانے کے قومی فیصلہ کی مخالفت کرنے پر پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور پورپین یونین ہمارے داخلی معمالات میں مداخلت بند کریں، جبکہ پاکستانی عوام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرونی پریشر کی پروا نہ کی جائے پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔ جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سول سوسائیٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے سکرئیٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ آج اقوام متحدہ اور مغرب کی لگائی ہوئی آگ کی تپش میں ہم جل رہے ہیں جب ہم نے اسکا راہ حل تلاش کیا تو یہ اپنے ایجنٹوں کو بچانے میدان میں آگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ قومی مفادت میں بیرونی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button