پاکستان

نثار کھوڑو بھی چوہدری نثار بن گئے، داعش کی لاڑکانہ میں موجودگی کا انکار

شیعت نیوز:سینئر وزیر سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں داعش سے متعلق وال چاکنگ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ضلع میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، تاہم کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لاڑکانہ میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ چوہدری نثار بھی اس سے قبل ملک بھر میں داعش کی موجودگی کے واضع ثبوت ہونے کے باوجود انکار کرچکے ہیں، ایک واضح دلیل مولوی برقعہ اور انکی بیوی کا اسلام آباد میں کھل عام دندناتے پھرنا پے جبکہ وہ واضع الفاظ میں داعش کی حمایت کا اعلان سمیت انہیں لال مسجد کا بدلہ لینے کے لئے دعوت دے چکے ہیں۔

ثبوت کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/video.php?v=1572194763003777&set=vb.1534941363395784&type=3&theater

متعلقہ مضامین

Back to top button