مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگۓ ہیں۔
قدس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے قدیم علاقے میں ابو الریش میں واقع ایک فوجی چیک پوسٹ کے قریب فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔ جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئي۔ اس جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گۓ ہیں۔ دوسری جانب قدس کے غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ شب اور آج صبح کے وقت نابلس ، رام اللہ اور الخلیل شہروں سے دس فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرنےکے بعد سیکورٹی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔ فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سات ہزار سے زیادہ فلسطینی صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید ہیں جن کو انتہائي ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button