پاکستان

دہشتگردی کی حمایت کرنیوالے مدارس کا محاسبہ ہونا چاہئے،مولانا حسین مسعودی

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے کشت و خون کی بات کرنیوالے مسلمان نہیں بلکہ ایسے عناصر اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں ۔حکومت ایسی مساجد ،مدارس اور دینی مراکز کے خلاف کارروائی کرے ،جہاں معصوم طلبہ و طالبات کو انسانیت کے قتل اور خونریزی کی تعلیم دی جاتی ہے ،ایسے نام نہاد مولوی جو دہشت گردوں کی سرپرستی اور حمایت کررہے ہیں ان کا بھی محاسبہ ہونا چاہیئے ۔اس سے قبل بھی انہی شرپسندوں نے دین کا لبادہ اوڑھ اور اسلامی تعلیمات کو غلط رنگ میں پیش کر کے دین کو بدنام کیا اور آج بھی یہی عناصر اسلام اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور یہ لوگ نہیں چاہتے کہ قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔حکومت اور ریاستی اداروں نے اس طرف توجہ نہ دی تو یہ عناصر پورے ملک میں فرقہ واریت اور تعصبات کو ہوا دے کر امن کو تہہ بالا کرسکتے ہیں،سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ایسے عناصر کیخلاف آواز بلند کریں کیونکہ ان کا پیغام نا تو اسلامی ہے اور نہ پاکستان کے مفاد میں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button