ایران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کی آرمی پبلیک اسکول میں شہیداٗ کے لواحقین سے تعزیت

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے پاکستانی آرمی چیف کو پشاور دہشتگردانہ حملے میں پاکستانی شہریوں کی شہادتوں کی تعزیت پیش کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد علی جعفری نے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا ہےکہ نئی دہشتگردی قوموں ، ممالک ، مذہب ، انسانیت ، عمر اور جنس کی حدود کو پار کرچکی ہے۔ جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ تشدد اور دہشتگردی خطے سے باہر کی ان تسلط پسند اور سامراجی طاقتوں کی پالیسی کا نتیجہ ہے جو اپنے مفادات اور اہداف کا حصول اسلامی دنیا میں تفرقہ ڈالنے میں تلاش کرتے ہیں۔ میجر جنرل محمد علی جعفری کے بیان میں مزید آیا ہے کہ بلاشبہ دنیا بھر خصوصا اسلامی ممالک میں تشدد اور دہشتگردی کے مقابلے کے لۓ دہشتگردی کو وجود میں لانے اور غیر انسانی اقدامات کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مؤثر مقابلے اور ان کی سنجیدہ مذمت اور ہمہ گير اور پختہ عزم کی ضرورت ہے اور یہ چیز اب عالمی اداروں کے لۓ ایک ناگزیر ترجیح اور ضرورت بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button