پاکستان

پشاور میں طالبان/داعش وہابی دہشتگردوں کا اسکول پر حملہ، طلبہ سمیت کئی افراد زخمی

شیعت نیوز: پشاور سے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 4 سے 5 داعش اور طالبان کے دہشتگردوں نے آرمی پبلیک اسکول پر حملہ کرکے اسکول کو یرغمال بنانے کی کوشیش کی گئی ہے، میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے، مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اسکول میں اسٹاف کے علاوہ 1500 بچے موجود ہیں جبکہ کئی آرمی کے جوان بھی ہیں۔دہشتگرد اسکول کے پچھلے دورازے سے اسکول میں داخل ہوئے ہیں۔
واضع رہے کہ طالبان/داعش اور ان جیسی دیگر دہشتگرد تنظیمیں بنیادی طور پر تعلیم کے دشمن ہیں، طالبان نے ہی شمالی علاقہ جات میں کئی اسکول تباہ و برباد کردیے گئے ہیں اسی طرح عراق اور شام میں داعش نے بھی کئی اسکولوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے۔ نائیجریا میں موجود طالبان / داعش کی ذیلی تنظیم بوکو حرام کا بنیادی ہدف ہی تعلیم حاصل کرنے سے مسلمانوں کو روکنا ہے۔ یہ تمام کام دنیا بھر میں مسلمانوں کو ترقی حاصل کرنے سے روکنے کے لئے ان وہابی دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے کیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button