مشرق وسطی

بحرين اور برطانيہ معاہدے کے خلاف مظاہرہ

بحرين کے جزيرہ سترہ کے عوام نے بحرين اور برطانيہ کے درميان ہونے والے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کيا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرين کے جزيرہ سترہ ميں عوام نے بحرين ميں برطانيہ کي فوجي فعاليت کي تقويت کے مقصد کے تحت ہونے والے معاہدے کے خلاف زبردست مظاہرہ کياہے۔مظاہرين نے سترہ کي سڑکوں پر نکل کر اس معاہدے کے خلاف زبردست نعرے لگائے، ادھر جمعيت الوفاق سميت بحرين کي تمام جماعتوں نے بحرين ميں غيرملکي فوجي کی موجودگي ميں توسيع پر اپني تشويش کا اظہار کيا ہے ۔ بحرین کی جمعيت الوفاق نے کہا ہے کہ يہ معاہدہ ملک کو علاقے ميں غيرملکي فوجي سرگرميوں کے اصل مرکز ميں تبديل کردے گا ۔واضح رہے کہ بحرين ميں دوہزار گيارہ سے حکومت آل خلیفہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاري ہے اور آل خليفہ حکومت کی تشدد آمیز کاروائیوں میں اب تک بے شمار مظاہرين جاں بحق، زخمي اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button