پاکستان

دہشتگردوں کو پناہ دینے والی کالعدم تکفیری تنظیموں کیخلاف کارروائی کیجائے،ثروت قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد و ں کی حمایت اور پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے،ضرب عضب آپریشن کی کامیابی سے دہشتگردوں کے کمانڈربوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،ایسے مدارس کو واچ لسٹ میں رکھا جائے جہاں بڑے بڑے بنکرز بنے ہوئے ہیں یہ بنکرزطالبان دہشتگردوں کی مضبوط پناہ گاہیں ہیں ،کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کو عمل میں لایا جائے ،آپریشن ضرب عضب پر انگلی اٹھانے والے ہی دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں ،رینجرز،پولیس کو کراچی میں دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت آپریشن کرنے کی وفاقی و صوبائی حکومتیں احکامات صادر کریں تاکہ امن تباہ کرنیوالی قوتوں کو لگام دی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ایئر پورٹ پر کارکنوں وذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود وہنود کے ایجنٹ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے درپے ہیں ان کی ہر سازش کو ہمیں پرامن رہ کر شعور سے ناکام بنانا ہے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعہ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button