مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کے حملے کی تحقیقات، حماس کا خیرمقدم

اقوام متحدہ نے گذشتہ موسم گرما میں غزہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران اس عالمی ادارے کے مراکز کو نقصان پہنچائے جانے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی غرض سے اقوام متحدہ کی ایک ٹیم غزہ پنچ چکی ہے۔اقوام متحدہ کی اس ٹیم کے سربراہ رابرٹ ٹرنر نے کہا ہے کہ تحقیقات کا عمل تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران جولائی اور اگست کے مہینوں میں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران صیہونی فوج نے اس علاقے میں اقوام متحدہ کے چھے مراکز پر بھی گولہ باری کرکے ان تیس فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جنھوں نے ان مراکز میں پناہ لی تھی۔فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی ان تحقیقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button