پاکستان
القائدہ کی جانب سے ملت جعفریہ کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف
شیعت نیوز: میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کرائسس مینجمنٹ سیل نے ایک خط میں کہا کہ القائدہ کی جانب سے پاکستان میں ملت جعفریہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ان رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القائدہ کا احمد فاروق گروپ ملت جعفریہ کو نشانہ بناسکتا ہے۔ ڈان نیوز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القائدہ کا یہ گروپ اہل تشیع علماء ، کاروباری شخصیات اور امابارگاہ و مساجد کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں شیعہ مسلمانوں پر القائدہ کا احمد فاروق گروپ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔