لبنان

لبنان کےشہربعلبک کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ،6 فوجی جاں بحق۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}لبنان کے شام کی سرحد سے متصل علاقے بعلبک میں جرود کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے کم سے کم 6لبنانی فوجی ہلاک کر دیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی لبنان میں اس وقت پیش آیا جب لبنانی فوج اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی تھیں۔ اس دوران جرود کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے مشین گنوں اور دستی بموں اور راکٹوں کا بھی استعمال کیا۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرحد سے متصل بعلبک شہر اور دیگر سرحدی قصبوں میں دراندازی پر نظر رکھنے کے لیے فوج تعینات کی گئی تھی۔ اس دوران اچانک گھات میں بیٹھے مشتبہ عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 6فوجی ہلاک ہوئے۔
واقعے کے بعد فوج کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔ تاہم عسکریت پسندوں کی کارروائی سے قبل پہاڑی سرحد سے متصل پہاڑی علاقوں میں لبنانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں توپ سے بھی گولہ باری کیے جس کے باعث عسکریت پسندوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قبل ازیں لبنانی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ سرحد کے قریب اس کے7اہلکار لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ سرحدی علاقے میں یہ جھڑپ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کی ایک اہلیہ اور بیٹے کی گرفتاری کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button