پاکستان

جے ایس او طلباء کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل حل کرنے کیطرف اپنی توجہ مبذول رکھے، علامہ شیخ محسن نجفی

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے دو روزہ دورہ اسلام آباد کے دوران اسلام آباد میں علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طلبہ کی تنظیم ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ جے ایس او پاکستان طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے۔ پاکستان میں طلباء کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، ہر جگہ شیعہ طلباء کا استحصال کیا جاتا ہے۔ آپ اس پلیٹ فارم سے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس دور میں کہ جب ہر طرف سے نوجوانوں کے اذہان کو خراب کیا جا رہا ہے اور انہیں اسلام سے دور کیا جا رہا ہے۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے آپ طلباء کو اسلام کی طرف راغب کریں اور ان کی زندگیوں کو اسلامی منہج پر لانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button