مقبوضہ فلسطین

غزہ میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری

غزہ میں فائر بندی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے آج پھر بلاسبب فائرنگ کی۔ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں البریج کے شمال مشرق میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر گولہ باری کرکے زراعت کو شدید نقصان پہنچایا۔بدھ کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان ایک علاقے میں فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔صیہونی حکومت کی جانب سے یہ جارحیت ایسی حالت میں جاری ہے کہ غزہ کی پچاس روزہ جنگ کے بعد مصر کی ثالثی سے فائر بندی کے طے پانے والے سمجھوتے پر صیہونی حکومت نے دستخط کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button