مقبوضہ فلسطین

صہیونی حکومت کو شدت پسندانہ اقدامات سے روکا جائے

اقوام متحدہ میں فلسطین کےمستقل نمائندے نےبیت المقدس کےحوالے سےصہیونی حکومت کےتمام اقدامات کومنسوخ کیئےجانےکامطالبہ کیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے آج اعلان کیا کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صہیونی حکومت کو بیت المقدس کے نقشہ میں تبدیلی اور تشدد پسندانہ اقدامات سے روکے۔ ریاض منصور نے مزید کہا کہ اس حوالے سے صہیونی حکومت کے تمام اقدامات کو منسوخ اور مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنے آج کے ابتدائی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں پانچ قرار داد منظور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ابھی تک دنیا کے سو سے زیادہ ملکوں نے 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطین ملک کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button