دنیا

داعش میں شامل ہونے والے امریکیوں سے، ایف بی آئی کو تشویش

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فیڈرل پولیس کے سربراہ جیمز کومی نے آج اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں میں امریکی شہریوں کی شمولیت ایف بی آئی کے لئے ایک ٹھوس تشویش ہے کیوں کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ افراد فوجی ٹریننگ اور دہشت گردانہ کاوائیاں انجام دینے کی ضروری مہارتیں سیکھنے کے بعد وطن واپس آجائيں اور ملک کی سکورٹی کے لئے خطرہ بن جائیں۔ انہوں اس سوال کے جواب میں کچھ بتانے سے انکار کیا کہ اب تک کتنے ایسے امریکی شہری ہیں جو داعش کے رکن بننے کے بعد امریکہ واپس لوٹ چکے ہیں۔ دوسری جانب فرانس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس ملک کے پچاس جوان جو شام میں دہشت گرد گروہ داعش میں شامل تھے ہلاک کردیئے گئے ہيں۔ فرانسیسی اخبار لوفیگارو کی ویب سائٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم نے ان پچاس فرانسیسی جوانوں کے ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا ایک ہزار فرانسیسی جوان، شام میں دہشت گردوں کی صف میں شامل ہوچکےہيں۔ قابل ذکرہے کہ یورپی ممالک کےحکام نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہےکہ یہ افراد واپس آکر یورپ کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں اور القاعدہ کے انتھا پسند کارندوں کا سب سے بڑا حامی امریکہ ہے اور اس کے ہمراہ سعودی عرب اور قطر بھی ان دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button