پاکستان
داعش نے افغان جہادی کمانڈر عبد الرحیم مسلم دوست کو خراسان بیلٹ کا امیر مقرر کر دیا
داعش نے عبد الرحیم مسلم دوست کو خراسان بیلٹ کا امیر مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق داعش نے سابق افغان جہادی کمانڈر مسلم دوست کو خراسان بیلٹ کا امیر مقرر کردیا۔ خراسان بیلٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، وسطی ایشیاء اور خطے کے دیگر ممالک شامل ہیں۔
اس علاقے کے امیر مقرر کئے جانے والے عبدالرحیم مسلم دوست کو 17 اپریل 2001ء کو امریکہ نے گرفتار کیا تھا وہ 4 سال تک گوانتانامو بے میں قید رہا، اپریل 2005ء میں اس کو رہا کردیا گیا۔