پاکستان

بلوچستان میں دہشتگرد گروہ جنداللہ اور داعش کے درمیان ملاقات، تنظیم سازی پر غور

شیعت نیوز: کالعدم عسکریت پسند گروپ جنداللہ نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے ایک وفد نے بلوچستان میں ان کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔
 جنداللہ کے ترجمان فہد مروت کا کہنا ہے کہ ملاقات رواں ہفتہ ہوئی اور ملاقات کا مقصد یہ جاننا تھا کہ داعش کس طرح پاکستانی عسکریت پسند گروہوں کو متحد کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ جند اللہ پاکستان تحریک طالبان کی ایک شاخ ہے اور رواں ہفتہ ہی ٹی ٹی پی نے داعش کے ساتھ اتحاد کے اعلان پر اپنے ترجمان کو برطرف کر دیا تھا۔
شام اور عراق کے وسیع حصہ پر قابض داعش نے مشرق وسطی میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
اس سے پہلے بلوچستان حکومت نے ایک خفیہ رپورٹ میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا تھا کہ صوبہ میں داعش اپنے قدم جما رہی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق، داعش نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری عمارتوں ، عسکری تنصیبات اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
کراچی، خانیوال اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ بھی ہو چکی ہے۔
تاہم، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو ملک میں داعش کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا ‘اس نام سے کوئی تنظیم پاکستان میں موجود نہیں’۔

متعلقہ مضامین

Back to top button