دنیا

فلسطینیوں کے قتل عام میں اضافے پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی سرزمینوں اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ریانووسٹی کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے اس بیان میں اس صورت حال کے سدباب کے لئے ضروری اقدامات انجام دینے پر تاکید کے ساتھ کہا کہ تشدد صرف بد اعتمادی کو زیادہ کرتا ہے اور روشن افق پر نظر، مقبوضہ سرزمینوں میں سازش کو کمزور کرسکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسی طرح مقبوضہ سرزمینوں میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کو ریلیف دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل گذشتہ روز غاصب صہیونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غرب اردن میں اپنی اضافی فوج تعیینات کررہی ہے۔
ادھر بان کی مون نے حال ہی میں غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button