پاکستان

ناصر شیرازی کی فروکہ واقعہ میں گرفتار اسیران سے حوالات میں ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے مسئول ناصر عباس شیرازی نے سرگودھا کے علاقے فروکہ کا دورہ کیا اور عاشور کے روز پیش آنے والے واقعہ میں گرفتار اسیران سے مختلف تھانوں میں جاکر ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسیروں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کسی بھی بےگناہ اسیر کو جیل میں نہیں رہنے دیا جائیگا اور گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائیگا۔ اس سے پہلے ناصر عباس شیرازی نے علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں اور واقعہ پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی، ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے ظفر بخاری اور ایڈووکیٹ عنصر خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button