ایران

ایران نے بنالیا آر کیو ایک سو ستر ڈرون

اسلامی جمہوریہ ایران میں سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس شعبے کے سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے کہا ہےکہ ایران کے آر کیو ایک سو ستر ڈرون کی آزمائيشی پرواز انجام پاچکی ہے اور اسکی فلم ملت ایران کے سامنے پیش کی جائے گي۔ واضح رہے آر کیو ایک سو ستر امریکہ کا سب سے پیشرفتہ ڈرون طیارہ ہے جو نہایت ہی ماڈرن ٹکنالوجیز کا حامل ہے۔ سپاہ پاسداران کے ماہرین نے کچھ برسوں قبل امریکہ کے اس پیشرفتہ ڈرون طیارے کو صحیح سالم اتارل لیا تھا اور ایرانی ماہرین نے اسکی ریورس انجینیرنگ کرکے اس کی ٹکنالوجی کو ڈی کوڈ کیا ہے۔ قابل ذکرہے امریکہ کے ڈرون طیارے آر کیو ایک سو ستر کو صحیح سالم اتارنے سے ایران کے سائبر ماہرین کی بے پناہ توانائیوں کا پتہ چلتا ہے اس کے علاوہ ایران ماہرین نے اسی طرز پر اپنا ڈرون طیارہ بنا کر امریکہ کو یہ جتلادیا ہےکہ علم اور سائنس پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں رہ سکتی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعتوں میں مختلف قسم کے طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے بنائےجارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button