مقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

فلسطینی جوانوں کی بیت المقدس میں مسجد الاقصی کی توہین پر مبنی صہیونیوں کے تازہ تسلط پسندانہ اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے، صہیونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس میں فلسطینی جوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی جوان زخمی ہوگئے۔
یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں کہ جب غاصب صہیونی فوجیوں اور صہیونی کالونیوں کے مکینوں نے مسجد ا لاقصی کی بے حرمتی کی جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے اور فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، اس دوران ہونے والی جھڑپ میں تیرہ فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button