پاکستان

لاہور کے پوش علاقے ماڈل ٹاون میں داعش کے اسٹیکر چسپاں ہونا شروع

شیعت نیوز: لاہور میں مقیم نمائندے کی اطلاع کے مطابق مسلم لیگ ن کے حلقہ انتخاب اور لاہور کے پوش علاقے ماڈل ٹاون میں عالمی دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کی خود ساختہ خلافت کے حق میں بڑے بڑے اسٹیکرز لگئے ہوئے دیکھائی دیئے ہیں۔ ایک ایسا علاقہ جہاں سارے ہائی پروفائل افراد کی رہائش ہے وہاں اس دہشتگرد جماعت کی نشرواشاعت مسلم لیگ ن کے لئے سوالیہ نشان ہے جبکہ یہ علاقہ حکمران جماعت کا حلقہ انتخاب بھی ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے اس بات کی جانب حکومت کو پہلے ہی آگاہ کرچکے تھے کہ مشرق وسطی میں خون خرابہ اور دہشتگردی کی اعلی مثال قائم کرنے والی وہابی تنظیم داعش نے پاکستان میں اپنی تنظیم سازی شروع کردی ہے، اسی طرح گذشتہ دنوں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی حکومت کی توجہ داعش کی موجودگی کی جانب گامزن کرواچکے ہیں۔ بلوچستان کے وزیر اعلی نے بھی داعش کی موجودگی کا اطراف کیا ہے لیکن حکمران جماعت اس حوالے سے سنجیدیگی نہیں دیکھارہی ہے۔ اب جبکہ ان کے اپنے حلقہ انتخاب میں داعش کے اسٹیکرز چسپاں کیئے گئے ہیں تو دیکھنا یہ ہے کہ لیگی رہنما کوئی کاروائی عمل میں لاتے ہیں یا نہیں۔
دوسری جانب یہ بات بھی ذہن نشین رہےکہ سیکورٹی اور بین الاقوامی اداروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ داعش کے پانچ سرکردہ کمانڈر ترکی سے پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں جو داعش کی تنظیم سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button