پاکستان

روالپنڈی میں گرفتار بے گناہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو پاکستان بھر میں احتجاج ہوگا ۔ آئی ایس او

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویڑن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی نمازظہرینِ مرکزی جلوس لے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہِ علی رضاؑ کے سامنے علامہ سیداحمد اقبال رضوی کی زیر اقتداء اد ا کی گئی۔دورانِ نماز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے برادر محمد حسن کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے ۶۰ ھجری میں یزید ملعون کی بیعت سے انکار کر کے دنیا میں آنے والے ہر یزید سے روشناس کروا دیا تھا۔ آج یہ دنیا پیروانے یزید سے بھر گئی ہے، آج عراق ،غزہ ، بحرین، شام ، فلسطین، کشمیرو پاکستان سمیت دنیا کے ہر کونے میں مسلمانان عالم کو شہید کیا جا رہا ہے۔ مسلمان ممالک اس ظلم کو ہوتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ عرب حکمران امریکی اور اسرائیلی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اس تکفیری دہشت گرد ٹولے کو مضبوط کر رہے ہیں۔سعودی حکومت آیت اللہ باقر النمر کو پھانسی دے کر استعماری قوتوں کو مضبوط کر رہی ہے۔عراق اور شام میں سعودی حکومت امریکی ایماء پر داعش کو پروان چڑھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود تکفیری ٹولابھی سعودی ایماء پر کام کر رہا ہے اورپاکستان میں شریف برادران اور انکے حواری اس ٹولے کی سربراہی کر رہے ہیں ۔محرم الحرام کاآغاز ہوتے ہی نواز حکومت کی متاصبانہ کاروائیاں شروع ہوگئی ۔ راولپنڈی میں بے گناہ شیعہ طلبہ اورکئی دیگر افراد کو گرفتار کر کے ان پر بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے ۔ ہم پنجاب حکومت کو یہ باور کراتے ہیں کہ اگر ان بے گناہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو کراچی سے پاراچنار تک شیعان حیدر کرارؑ پاکستان کی ہر شاہراہ پر نکل کر احتجاج بلند کریں گے اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک ان بے گناہوں کو آزاد نہیں کیا جاتا ۔محمد حسن نے مزید کہا کہ۳ محرم سے پھر شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی حکومت کے سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ ۲۰۰۹میں سانحہ عاشورہ سے قبل بھی ایسے ہی دھماکے ہوئے تھے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرے اور ان حملوں میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش مکمل کر ے اور اسکی رپورٹ کومنظر عام پر لا یا جائے ۔ ہم حکومت سندھ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے علاوہ نکلنے والے تمام علاقائی جلوسوں کے لئے بھی فول پروف سیکورٹی کا انتظام کرے ۔ آخر میں شرکا ء جلوس نے امریکہ اسرائیل اور اس سے منسلک یزیدی قوتوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا اور امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button