پاکستان

آج بھی حسینؑکی پیروی میں انسانیت کی کامیابی ہے،مولانا شہنشاہ نقوی

خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دامن رسولﷺ اور اہلبیت اطہار ؑ سے وابستگی کے بغیر نجات ممکن نہیں کیونکہ ان مقد س ہستیوں نے حق و باطل کا معرکہ سر کر کے دین کو ہمیشہ کیلئے سربلند کیا ،آج بھی حسین ؑ ابن علی ؑ کی سیرت و کردار کی پیروی میں انسانیت کی کامیابی ہے ۔انہوں نے مقدس ایام میں ہونیوالی دہشت گردی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ قتل و غارت گری تعلیمات اسلامی کے منافی ہیں، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ خدا اور اسکے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں تاکہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو اور اسی فکر و فلسفے کی بقاء کیلئے معرکہ کربلاء رونما ہو ا اور امام حسین ؑ نے باطل نظام و نظریہ کے خلاف علم جہاد بلند کر کے ہر دور کے انسان کو یہ بات واضح طور پر بتائی کہ جب دین پر وقت پڑے تو اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر میدان عمل میں آجانا اور جس طرح بھی ممکن ہو شریعت محمدی ﷺ کو بچانا ۔ آج بھی وقت کے یزید اسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں اور پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔لیکن افسوس کہ عالمی برادری ان مظالم پر خاموش ہے اور مسلمانوں کے قتل عام پر کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کررہا ،انہوں نے کربلاء والوں کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ کربلاء کے میدان میں بچوں ،بوڑھوں اور خواتین نے عظیم جنگ کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button