اتحاد کی بات کرو،نبی اور انکے صحابہ کرام کی فضیلت کو سمجھو،علامہ طالب جوہری

03 نومبر, 2014 00:00

پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر پارک میں اتوار کو محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے بعنوان مقام محمود صدق و حق سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری نے کہا کہ واجب، حرام، مباح، مکروہ سے سب واقف ہیں تاکید مستحاب، واجب کے قریب ہےجو اللہ تک لے جانے کا وسیلہ ہے سارے رسول اللہ سے بندوں کو قریب کرنے آتے تھے۔ اتحاد کی بات کرو اللہ کے نبی اور ان کے صحابہ کرام کی فضیلت کو سمجھو۔ نبی کے ساتھی ان کے ساتھ بیھٹتےتھے ان کے تیوردیکھتے تھے، پہلو سے پہلو اور شانہ سے شانہ ملا کر بیٹھتے تھے۔ جب حضرت عباس پیدا ہوئے تو حضرت علی کے گود میں دیئے گئے۔ انہوں نے حضرت عباس کے دونوں شانوں کو بوسہ دیا۔ حضرت عباس، حضرت امام حسین کے لئے ایسے ہی تھے جیسے حضرت علی حضور کے ہیں۔

3:39 شام اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔