پاکستان

دہشتگردی حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،آئی ایس او

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ یکم محرم سےلے کر اب تک ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں نے حکومت سندھ، لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں اور وزارت داخلہ سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔حکومتی انتظامیہ عزاداروں کو تحفظ فرہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سید علی عابدی اور دیگر مرکزی رہنمائوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنمائوں نے کہا کہ 9اور10محرم کے مرکزی جلوس ،نماز اورمظاہرہ کی کوریج کے لئے امامیہ میڈیا و انفارمیشن سیل کا مرکزی اسٹال امام بارگاہ علی رضاؑ ایم اے جناح روڈ پر لگایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ3محرم کو آئی آر سی امام بارگاہ اور 5محرم کو مسجد وحدت المسلمین کے باہر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملے کئے جس سے کئی عزادار زخمی جبکہ 9ماہ کی معصومہ بتول زہراعشرہ کربلا شہید ہوگئی۔ ہم پاکستان کی سول سوسائٹی ، ہیومن رائٹس کی تنظیموں اور سیا سی جماعتوں سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں اس معصوم کا بہتا ہواناحق خون نظر نہیں آتا ۔ اس موقع پر رہنمائوں نےعشرہ کربلا شناسی کے عنوان سےمنانے کا اعلان کیا ۔ اس حوالے سے پاکستان بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا اور جلوس نکالے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button