دنیا

آسٹریا میں داعش میں شامل ہونے والا فرد گرفتار

آسٹریا کے حکام نے ترکی کے ایک نوجوان کو دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لئے شام جانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے شہر پوئیل ٹین کے اٹارنی جنرل کے ترجمان نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے نوجوان نے اعتراف کیا ہےکہ کہ داعش میں شامل ہونے کے لئے شام جانے کی کوشش کررہا تھا اور اس نے انٹرنیٹ پر خودکش جیکٹ بنانے کے حوالےسے تحقیقات بھی کی ہیں۔
مائکل اوبنانوس نے مزید کہا کہ اس نوجوان نے شام اور عراق میں سرگرم دہشتگرد گروہ داعش کے لئے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے حکام اس سے پہلے کئی مرتبہ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ دنیا کے 80 ملکوں منجملہ یورپ اور امریکہ کے ہزاروں دہشتگرد شہری اس ملک میں موجود ہیں اور داعش کے ساتھ سرگرم عمل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button