پاکستان
اسلامک ریسرچ سینٹر پر کریکر حملہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، پولیس
شیعت نیوز :شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر اسلامک ریسرچ سینٹر کے قریب دستی بم حملے کے بعد لیاقت آباد ڈویژن میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے واردات میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ایس پی لیاقت آباد ڈویژن ملک احسان نے بتایا کہ امام بارگاہ کے باہر دستی بم حملے کے بعدلیا قت آباد ڈویژن میں تمام مجالس کے مقامات، امام بارگاہوں اور مساجد کی سیکیورٹی، اچانک چیکنگ اور موبائل گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔