ایران

علاقائی قوموں کو ایران سے امیدیں وابستہ ہیں: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ مجریہ، عدلیہ اور مقننہ کا اہم ترین ہدف و مقصد، معاشرے کی صلاح، نیک کاموں کا قیام اور سماج کو اخلاقی برائیوں سے پاک کرنا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج پارلیمینٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر کو اعتماد کا ووٹ دیئے جانے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ حکومت، پارلیمینٹ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور ہمارے کاموں کے بارے میں حقیقی فیصلہ عوام کرتے ہیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا راج ہے اور ایران کے مشرقی اور مغربی ہمسایوں کو بدامنی اور مشکلات کا سامنا ہے کہا کہ علاقے کے عوام، دوستوں اور مسلمانوں کو ایران اسلامی سے امیدیں وابستہ ہیں اور اس حوالے سے ایران اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button