پاکستان

کراچی میں سپاہ صحابہ کی ریلی کے بعد داعش کی وال چاکنگ

شیعت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے یکم محرم کو مدح صحابہ ریلی کے بعد ریلی کے راستے تکفیری نعروں اور داعش کی وال چاکنگ سے رنگیں ہوگئے ہیں، نمائندے کی مطابق کل یکم محرم الحرام کو کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے حضرت عمر کی وفات کے حوالے سے مداح صحابہ ریلی نکالی گئی تھی، ریلی کے بعد جلوس کے راستوں سے مخالف فرقوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی وال چاکنگ سمیت داعش نامی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کی وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔
اس چاکنگ کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ سپاہ صحابہ نامی یہ تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کی پاکستان میں نیٹ ورکنگ کررہی ہے، لہذا سیکورٹی اداروں کو اس سے بڑھ کر سپاہ صآحبہ کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے کیا ثبوت چاہیئے، دوسری جانب دہشتگردی اور نفرتیں پھیلانے کے خلاف بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں پر مقدمہ درج کیا جائے۔
واضع رہے کہ حضرت عمر کی وفات 29 زی الحجہ کو ہوئی تھی، لیکن یہ کالعدم جماعت اختلافات کو ہوا دینے کے لئے یکم محرم کو یوم شہادت عمر مناتی ہے، ایک اور اہم بات یہ ہے کہ وہابی فرقہ تو مردوں کی یاد کو حرام اور بدعت قرار دیتا ہے تو پھر کسی لوجیک کی بنیاد پر مداح صحابہ ریلی حلال قرار دیدی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button