پاکستان

کراچی میں یکم محرم کو ہرتال کے باوجود مجالس میں عزاداروں کی شرکت

شیعت نیوز: شیعت نیوز کے کراچی میں موجود نمائندگاں کے مطابق شہر قائد میں ایم کیو ایم کی ہرتال کے باوجود یکم محرم الحرام کے عزاداری کے پروگرامز میں عزاداروں نے جوک در جوک شرکت کی۔ کراچی میں گذشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے ایک لسانی مسئلہ پر ہرتال کا اعلان کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کل صبح سے ہی شہر کراچی مکمل طور پر بند تھا، جزوی طور پر عزاداروں کو تبروکات کو ٹرانسپورٹ کی مشکلات ہوئی تاہم تمام مشکلات کے باوجود عزاداروں نے اپنے گھروں،علاقے اور دیگر جگہوں پر عزاداری سید الشہداء کے پروگرامز منعقد کروائے۔
کراچی کی مرکزی مجلس سے نشتر پارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا انہوں نے خطاب میں کہا کہ امام حسین ؑ کی قربانی اسلام کے لئے تھی، اسی طرح ملیر جعفرطیار، شریکتہ الحسین گلستان جوہر، اور کھارادار میں مجلس سے علامہ ذکی باقری نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مشکالات کی وجہ ولایت سے دوری ہے، ضرورت ہے کہ ولایت کے نقطہ پر جمع ہوکر عالم کفر کا مقابلہ کیا جائے۔ صبح 7 بجے علامہ عقیل الغروی نے علی متقی کے عزاخانے میں خطاب کیا، جبکہ علامہ حسن ظفر نقوی نے آئی آر سی امامبارگاہ، علامہ ضمیر اختر نے شاہ فیصل کالونی، علامہ غلام عباس رئیسی نے انچولی امامبارگاہ میں خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button