لبنان

لبنان، محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی حفاظتی انتظامات

لبنان میں فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے محرم کے پیش نظر مختلف علاقوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ تسنیم نیوز کے مطابق لبنانی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ فوج نے حزب اللہ کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص شام کے ساتھ ملے سرحدی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ حزب اللہ اور فوج مل کر ملک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے کی عزاداری کے لئے تیاریاں کررہے ہیں۔ واضح رہے حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں آج سے عزاداری شروع ہوگي۔حزب اللہ نے عوام سے مجالس عزا میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button